Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اروناچل میں بی جے پی کا جادو

چنئی ۔۔۔۔۔چارریاستوں کی 5اسمبلی سیٹوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے 3اورترنمول کانگریس نے ایک سیٹ حاصل کی جبکہ تمل ناڈومیں ہوئے انتخابات میں ٹی ٹی وی دیناکرن نے جیت حاصل کی۔اروناچل پردیش میں پکے کیسانگ اور لیکا بلی جبکہ تمل ناڈو میں رام کرشن نگر سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے  ۔ اتر پردیش کے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کے امیداور اجیت پال نے ایس پی کے قریبی حریف کو 11ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ اروناچل میں بی جے پی کے امیدوار بی آر وہاگے نے 475ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ تامل ناڈو میں جے للیتا کے بھتیجے ٹی ٹی وی دیناکرن نے اے آئی اے ڈی ایم کے کے امیدوار کو 40ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔

شیئر: