Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

57فیصد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ نہیں لگاتے

نئی دہلی۔۔۔۔حادثے کی صورت میں جان بچانے میں بہت زیادہ مددگار ہونے کے باوجود سڑکوں پر نکلنے والے آدھے سے زیادہ ٹو وہیلر ڈرائیور ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرتے جبکہ پیچھے بیٹھنے والے بھی نظر انداز کرتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق تقریباً57فیصد ٹووہیلر ڈرائیور گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ نہیں لگاتے۔ بیشتر کا ہیلمٹ ان کے سر کی بجائے ہاتھ یا موٹر سائیکل پر لٹکتا نظر آتا ہے۔ عقبی نشست پر بیٹھنے والے تقریباً47فیصد لوگ بغیر ہیلمٹ کے رہتے ہیں۔ محض24فیصد والدین اپنے بچوں کو ہیلمٹ کے ساتھ  موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کی تاکید کرتے ہیں۔29فیصد کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ لگانے سے تکلیف محسوس کرتے ہیں، جبکہ 13فیصد نے ہیلمٹ کی قیمت کو  وجہ بتائی ۔ایکسیڈنٹ لائف انشور نس کی جانب سے ممبئی، دہلی ، چنڈی گڑھ ، پٹنہ ،لکھنؤ، کولکتہ، پونے ، بنگلور ، چنئی، اور الہ آباد میں کرائے گئے سروے میں ان حقائق کا انکشاف ہوا۔

شیئر: