Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 6سینما گھر کھولنے کا پروگرام

جدہ.... سمعی و بصری ابلاغ کے ادارے نے عندیہ دیا ہے کہ جدہ شہر میں 5 تا6سینما گھر کھولے جائیں گے۔ جدہ مالز کے ایک عہدیدار ولید الشہری نے بتایا کہ بعض سینما گھر مالز کے باہر قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ امارات اور بحرین میں سینما گھر چلانے والوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 12تا 15 سینما گھر مختلف علاقوں میں کھولنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔

شیئر: