Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل کا یورپی ممالک کو مچھلی کی برآمدات معطل کرنیکا اعلان

ریوڈی جنیرو ۔۔۔برازیل نے یورپی یونین کے رکن ممالک کو مچھلی کی برآمدات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان پر عملدرآمد 3 جنوری سے ہوگا۔ برازیل کی وزارت زراعت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ یورپی یونین کی طرف سے گزشتہ ستمبر میں ان کی برآمدات کے معائنہ کے بعد اس حوالے سے ظاہر کئے گئے تحفظات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ان تحفظات میں کہا گیا تھا کہ یورپی ماہرین نے برازیلی برآمد کنندگان کو مچھلی کے گوشت کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے کیلئے جن اقدامات کی سفارش کی تھی ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔خاص طور سے ماہی گیر کشتیوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر نہیں بنایا گیا۔
 

شیئر: