Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما میں ہونٹوں کی حفاظت

بادام کا تیل بنیادی غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے خاص طور پر اس میں موجود وٹامن ای دوسرے اینٹی آکسیڈنٹس  جیسا کہ وٹامن سی کے ساتھ مل کر اسے بہترین موسچرائزر بنا دیتا ہے .  موسم سرما میں ہر شخص خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں سے پریشان اور اس مسئلے کے حل کی تلاش میں ہوتا ہے . بادام کے تیل کے چند قطرے شہد میں مکس کر کے زبرردست قدرتی لپ بام تیار کیا جا سکتا ہے  . یہ ہونٹوں کی خشکی دور کر کے انہٰیں نرم و ملائم اور خوبصورت بناتا ہے  . اسے ریفریجریٹر میں محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے ۔ 
چقندر بھی پھٹے ہؤئے ہونٹوں کو نمی فراہم کرنے کے لیے بہترین ہے ۔ یہ اچھا موسچرائزر ہونے کے ساتھ ساتھ  بے رنگ اور سیاہ ہونٹوں کو دلکش رنگ  اور گلابی پن بھی فراہم کرتا ہے ۔  چقندر کا  پیسٹ  صرف 20 منٹ ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ گلاب کی پتیوں کی طرح نرم اور خوبصورت  ہو جاتے ہیں ۔ 
 
 

شیئر: