Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کردستان پر عائدبین الاقوامی پروازوں کی مدت میں توسیع

بغداد۔۔ عراقی حکام نے کردستان کے خطے میں بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی کو فروری تک بڑھا دیا ہے۔ کردستان میں ستمبر کے آخر میں آزادی کے ایک متنازعہ ریفرنڈم کے بعد بغداد حکومت نے یہ پابندی عائد کی تھی۔ عراق کے نیم خود مختار خطے کردستان کے دارالحکومت اربیل کے ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ بغداد حکومت نے اس پابندی میں فروری کی 28 تاریخ تک کی توسیع کر دی ہے جبکہ اس دوران داخلی مسافر پروازوں کی آمد و رفت جاری رہے گی۔
 

شیئر: