Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ٹوٹکے

پلکیں لمبی کرنے کے فلالین کے کپڑے کو نیم گرم دودھ میں بھگو کر آنکھوں پر اس وقت تک رکھیں جب تک گرمائش ختم نہ ہو ۔کچھ عرصہ تک یہ عمل کرنے سے پلکیں بڑی ہو جائیں گی ۔
 چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے صبح پودوں پر پڑی شبنم کے قطرے کسی برتن میں انڈیل لیں ۔چہرے پر لگانے سے چمک پیدا ہوتی ہے ۔
جوتوں  کی پالش سوکھ جائے تو اس میں تھوڑا سا پٹرول ملا لیں  وہ نرم ہو جائے گی ۔
نیند نہ آئے تو خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملیں ۔جلد نیند آجائے گی۔
گلا بیٹھ جائے تو شلجم کو پانی میں ابال کر اس کا پانی پی لیں ۔
 کھانسی دور کرنے کے لئے بچوں کو ایک چمچ شہد اور کلونجی پیس کر کھلا دیں ۔
دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھنے کے لئے جب بھی کوئی چیز کھائیں تو اس کے بعد تھوڑی سی روٹی چبا لیں ۔

شیئر: