Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا نے پانامہ کا تیل ٹینکر روک لیا

 سیٔول ۔۔۔جنوبی کوریائی حکام نے پانامہ کے ایک تیل ٹینکر کو مزید سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ اس پر شبہ کیا گیا ہے کہ یہ غیرقانونی طور پر شمالی کوریا کو تیل فراہم کرنے کی کوشش میں تھا۔ اس تیل ٹینکر کو جنوبی کوریا کی ایک جنوبی بندرگاہ پر اب لنگر انداز کر دیا گیا ہے۔ سیٔول حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پانامہ کے تیل بردار ٹینکر نے2 ہفتے قبل شمالی کوریائی ٹینکر کو تیل منتقل کیا تھا۔
 

شیئر: