Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رضاکارانہ خدمات میں سعودی شہریوں کے ساتھ غیرملکی بھی پیش پیش

مختلف شعبوں میں رضکارانہ خدمات کا تناسب 19 فیصد ریکارڈ کیا گیا (فوٹو:عرب نیوز)
سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں رضکارانہ خدمات کا تناسب 19 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رضکاروں میں 21.5 فیصد مرد جبکہ 14.2 فیصد خواتین شامل ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات  نے سال 2025 میں رضاکاروں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ رضاکاروں میں سعودی اور غیرملکی شامل ہیں۔
مختلف ریجنزمیں 4 ہفتے رضکارانہ طور پر خدمات انجام دینے والے 15 برس سے زیادہ عمر کے سعودی اور غیرملکیوں کا تناسب 9.5 فیصد رہا، جن میں مرد 11.1 فیصد جبکہ خواتین 6.3 فیصد تھے۔
چار ہفتے رضاکارانہ کام کرنے والے سعودی شہریوں کا تناسب 18.9 فیصد رہا، جن میں 22.6 فیصد مرد اور 15.3 فیصد خواتین شامل تھیں، غیرملکی رضاکار 9.6 فیصد رہے۔ مردوں کا تناسب خواتین سے زیادہ رہا۔
 رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران سعودی رضاکاروں کی شرح 18.9 فیصد ریکارڈ کی گئی، جن میں 22.6 فیصد مرد اور 15.3 فیصد خواتین شامل تھیں۔
اسی طرح 12 ماہ کے دوران غیرملکی رضاکاروں کا تناسب 19.1 فیصد رہا جن میں 21 فیصد مرد اور 11.9 فیصد خواتین رضاکارشامل تھیں۔
انفرادی رضاکارانہ کام کرنے والے سعودی شہریوں کی شرح 7.5 فیصد جبکہ غیرملکی رضاکاروں کا تناسب 8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 

شیئر: