Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹ کی کن خلاف ورزیوں پر شکایت لازم؟

ریاض....سعودی عرب نے آج یکم جنوری 2018 ءپیر کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عمل درآمد کا آغاز کردیا۔ وزارت ثقافت و اطلاعات نے 2017ءکی آخری ساعتوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی تعارفی وڈیو جاری کردی۔ محکمہ زکوة و آمدنی نے بتایا کہ 90ہزار اداروں میں سے بیشتر ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عمل درآمد کی تیاری کرچکے ہیں۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے مملکت بھر میں تجارتی اداروں اور بازارو ںکی نگرانی کا سلسلہ شروع کردیا۔ تجارتی خلاف ورزیوں اور اشیائے صرف کے نرخوں سے کھیلنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔محکمہ زکوة و آمدنی نے صارفین سے کہا ہے کہ 3خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن کی بابت انہیں رپورٹ کرنا ہوگی۔ غیر رجسٹرڈ ادارے ویلیو ایڈڈ ٹیکس بل جاری کرنے کے مجاز نہیں۔ ایسا کوئی بھی بل جو غیر رجسٹرڈ ادارے کی جانب سے جاری ہوگا اور اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا تذکرہ ہوگا غیر قانونی شمار کیا جائیگا۔
 

شیئر: