Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرمان: شیخ صالح بن عواد المغامسی مسجد نبوی کے امام مقرر

کئی سال تک مسجد قبا کے امام اور خطیب کے طور پر خدمات انجام دیں۔(فوٹو: اخبار 24)
ایوان شاہی نے شیخ صالح بن عواد المغامسی کو مسجد نبوی کا امام مقرر کیے جانے کا فرمان جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق انہوں نے کئی برس تک مسجد قبا کے امام کے طور پر بھی خدمات انجام دیں
ان کا شمار قرآنی تفسیر اور اسلامی تبلیغ کے ممتازعلما میں کیا جاتا ہے۔ وہ اپنے علمی لیکچرز اور مذہبی پروگراموں کے لیے معروف ہیں۔
شیخ صالح بن عواد المغامسی 17 نومبر 1963 میں مدینہ منورہ کے قریب بدر الجنوب کمشنری کے علاقے وادی الصفرا میں پیدا ہوئے۔ اپنے خاندان کے ساتھ مدینہ منورہ منتقل ہوئے، وہیں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔
بعد ازاں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے عربی زبان اور اسلامی علوم میں بیچلر ڈگری حاصل کی اور پوسٹ گریجویشن مکمل کی۔
انہوں نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز ایک استاد کی حیثیت سے کیا۔ طیبہ یونیورسٹی کالج آف ایجوکیشن کے فیکلٹی ممبر رہے۔
انہوں نے اسلامی کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شرکت کی، اعتدال اور توازن پر زور دیتے ہوئے فکری اور مذہبی موضوعات پر خطاب کیا۔
علاوہ ازیں حرمین شریفین میں شعبہ دینی امور کے سربراہ شیخ السدیس نے  شیخ صالح کے تقرر پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

شیئر: