Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سان فرانسسکو کی بیکری کا نیا ڈونٹ

سان فرانسسکو.....  مقامی  ریستوران  باب  کے ڈونٹس بیحد مشہورہیں او راس کی وجہ یہ ہے کہ اس ریستوران کی طرف سے نت نئے پروجیکٹ شروع کئے جاتے ہیں جو بہت مقبول ہوتے ہیں۔ اب اس ریستوران کی بیکری نے انتہائی بڑے سائز کا ڈونٹ تیار کرلیا ہے جو اس اعلان کے ساتھ فروخت کیا جارہاہے کہ اگر کوئی شخص 3منٹ یا اس سے کم وقت میں یہ ڈونٹ مکمل طور پر کھالے تو اسے انعام بھی دیا جائیگا۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس نئے قسم کے ڈونٹ کا سائز انسانی چہرے کے برابر ہے۔ ریستوران نے مقابلہ جیتنے والوں کیلئے جو انعام مقرر کیا ہے وہ ٹی شرٹ ہے اور دوسرا انعام یہ ہے کہ اس شخص کانام ایوان شہرت پر کندہ کیا جائیگا  اگر کسی نے صرف 2منٹ میں یہ ڈونٹ کھالیا تو اس کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے جبکہ اسے ٹی شرٹ کے ساتھ ایک مفت ڈرنک بھی پیش کیا جائیگا۔ مقابلہ جیتنے کا فیصلہ ہوٹل کا عملہ کریگا اور اس کیلئے کھانے والے کے منہ کا جائزہ لینے کے بعد وہ بتائے گا کہ ہاں اس شخص نے پورا ڈونٹ کھالیا ہے تب ہی اسے انعام کا حقدار قرار دیا جائیگا۔

شیئر: