Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف اسکول میں 36پریفیکٹ طلبہ کا انتخاب

  انیس اشتیاق، محمد سیف اور محمد حاشر کا تقرر،منتخب طلبہ مثالی حیثیت رکھتے ہیں، وہ انتظامیہ کے معاون ہوں گے، پرنسپل
* * * ابو علی بڈانی ۔ طائف * * *
    کسی بھی ادارے کیلئے نظم وضبط کا ہونا بنیادی اکائی ہوتا ہے جبکہ تعلیمی ادارے میں نظم و ضبط ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے ۔جہاں  نظم و ضبط مثالی ہوگا وہاں تعلیمی معیار اور طلبہ کی شخصیت سازی بھی مثالی ہوگی۔ پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں نظم و ضبط کے قیام کیلئے اساتذہ کی ڈسپلن کمیٹی ہر سال طلباء پریفیکٹ(مانیٹر) کا انتخاب کرتی ہے اور اُن طلباء کو ترجیح دی جاتی ہے جو نظم و ضبط ، تعلیمی میدان ، صفائی، فرمان برادری، باہمی تعاون ، واجبات کی ادائیگی میں دوسروں سے بہتر ہوں۔
    گزشتہ روز اسکول کے پرنسپل قیصر خان کی منظوری سے 36 پریفیکٹ کا انتخاب کیا گیا اور انکے لئے 3طلبہ کمانڈر انیس اشتیاق، محمد سیف اور محمد حاشر مقرر کئے گئے۔ اس موقع پر پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا کہ منتخب طلبہ اسکول میں مثالی حیثیت رکھتے ہیں اور اسکول میں نظم و ضبط قائم رکھنے میں ڈسپلن کمیٹی اور اسکول انتظامیہ کے معاون رہتے ہیں۔ ہم آپ تمام پریفیکٹ سے بہترین اخلاق او ربہترین کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔ انتہائی شائستہ انداز سے طلبہ کی رہنمائی کرنا آپ کی اولین ذمہ داری ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ کو مطلع کرنا اور انتظامیہ کا دست راست بننا آپ کے کردار کا طرہ ہے۔ آپ کو اس موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ڈسپلن انچارج عنایت اللہ جان ، ڈسپلن کمیٹی عمران سرفرازاور محمد یاسین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے انتہائی شفاف طریقے سے طلباء کی سفارشات پیش کیں۔ امید ہے کہ آپ اسکول، والدین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئے بہترین اورر مثالی شخصیت ثابت ہونگے۔ غیر پاکستانی طلباء بھی اپنے ملک کیلئے وفادار اور باکردار شہری بنیں۔ تمام پریفیکٹ کو Sashesدیئے گئے اور دعائیہ کلمات اور ریفریشمنٹ کیساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

شیئر: