Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی -ڈویلیئرزدوستی ختم ، آگ بھڑکاتی جنگ شروع

 
جوہانسبرگ: ہندوستانی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ کرکٹ گروانڈ میں قدم رکھتے ہی اے بی ڈی ویلیئرز سے دوستی ختم اور آگ بھڑکاتی جنگ شروع ہو جائے گی۔جنوبی افریقہ اور ہندکے درمیان ٹیسٹ سیریز 5 جنوری سے کیپ ٹاون میں شروع ہو گی۔ امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے سپر اسٹارز کے درمیان برتری کیلئے سخت مقابلے دیکھنے میں آئیں گے۔ کپتان ویرات کوہلی نے واضح کر دیا ہے کہ میدان میں قدم رکھتے ہی اے بی ڈی ویلیئرز سے دوستی ختم۔اگرچہ ویرات کوہلی اور ڈویلیئرز رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے آئی پی ایل میں ایک ساتھ کھیلتے ہیں اور ان میں آف دی فیلڈ بھی مثالی دوستی ہے لیکن اپنی ٹیموں کے سپر اسٹارز ایک دوسرے کو کسی قسم کی رعایت دینے کو تیار نہیں جو ایک دوسرے کی وکٹ کے حصول کو اولین ترجیح سمجھیں گے۔ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ڈویلیئرز ان کے اچھے دوست اور بطور کھلاڑی قابل احترام ہیں لیکن مد مقابل آنے پر ان کی پہلی ترجیح حریف کی وکٹ ہی ہوتی ہے اور یہ بات اس وجہ سے بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ سیریز میں جیت کا انحصار ان کی اور ڈویلیئرز کی بیٹنگ پر ہوگا۔حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد ایک نئے جذبے کے ساتھ ویرات کوہلی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں ہر کھلاڑی کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ نمایاں کارکردگی دکھائے اور اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار نبھائے لیکن اجتماعی کارکردگی کے بغیر سیریز میں کامیابی ممکن نہیں لہٰذا بہترین کارکردگی کا بوجھ ان پر یا ڈویلیئرز پر ہی نہیں تمام کھلاڑیوں پر ہو گا۔

شیئر: