Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برزبن انٹرنیشنل ٹینس: میشا زویرو اور جوہانا کونٹا کی فتح

 
برزبن :میشا زویرو، رائن ہیریسن، جوہانا کونٹا اور علینا سوٹولینا نے برزبن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ برسبین میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راونڈ میں جرمنی کے میشا زویرو نے آسٹریلیا کے جان پیٹرک اسمتھ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 7-5 سے شکست دے دی۔ امریکہ کے رائن ہیریسن نے ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کو 6-4 ، 3-6 اور 6-2 سے ہرایا۔ ویمنز سنگلز کے پہلے مرحلے میں برطانیہ کی جوہانا کونٹا نے امریکہ کی میڈیسن کی کو 4-6 ، 6-4 اور 6-3 سے ہرایا۔ ایک اور میچ میں تھرڈ سیڈڈ یوکرین کی علینا سوٹولینا نے ا سپین کی کارلا ساریز کو ا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور اگلے راونڈ کےلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا ا سکور 6-2 اور 6-4 رہا۔

شیئر: