Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی تصاویر کے لئے کیا ضروری؟

تبوک ....سعودی سمعی و بصری ابلاغ کے اعلیٰ ادارے نے واضح کیا ہے کہ پبلک مقامات اور سیاحتی مقامات کی فضائی تصویر گورنریٹ کی اجازت کے بغیر نہیں لی جاسکتی۔ جو لوگ ریموٹ کنٹرول سے چلائے جانے والے ڈرون کے ذریعے فضائی تصاویر لینے کے خواہشمند ہوں انہیں گورنریٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔ اجازت کے بغیر تصویر نہیں لی جاسکتی۔فی الوقت سیاحتی اور پبلک مقامات کی تصویر کشی کا اجازت نامہ سمعی و بصری ابلاغ کا ادارہ جاری کررہا ہے۔

شیئر: