Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ میوزک ایپ میں اینڈرائیڈ اوریو سپورٹ شامل

 
سام سنگ کمپنی کی جانب سے میوزک ایپ کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہیں۔ اپ ڈیٹ کا حجم 26 ایم بی ہے اور اس میں کئی نئے فیچرز کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے لئے سپورٹ بھی شامل کر دی گئی ہے۔ نئی اپڈیٹ میں الفابیٹکل سکرول انڈکس کو شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے مختلف میوزک آئٹمز اور آرٹسٹ کو حروف تہجی کے حساب سے ترتیب دیا اور ڈھونڈا جا سکے گا۔ شفل پلے بیک اور ایج لائٹ آف آپشن کو بھی نئی اپڈیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کئی بگ فکسس بھی اس اپڈیٹ کا حصہ ہیں۔اپڈیٹ کو گلیکسی ایپلیکیشنز کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ سام سنگ کمپنی کی جانب سے سمارٹ سوئیچ ، کونیکٹ اور وی آر کے لیے پہلے ہی انڈرائیڈ اوریو سپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
 
 

شیئر: