Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن: نوواک ڈوکووچ کی شرکت کا فیصلہ !

بلغراد : شہرہ آفاق سربین ٹینس ا سٹار اور 12مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپیئن نوواک ڈوکووچ کی رواں ماہ شیڈول سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا۔ 30 سالہ سربین کھلاڑی انجریز کے باعث گزشتہ 6 ماہ سے ٹینس کورٹس سے دور ہیں۔ فٹنس مسائل کے باعث ہی انہوں نے برسبین اور قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹس سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ ڈوکووچ نے آئندہ ہفتے 2نمائشی ٹورنامنٹس میں شرکت کرنی ہے جن میں وہ اپنی فٹنس جانچیں گے اور اس کے بعد ہی ان کی آسٹریلین اوپن میں شرکت کے بارے معلوم ہو سکے گا۔

شیئر: