Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضلع گونڈہ کے مدارس پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے

    لکھنؤ- - - - -ریاست میں یوگی سرکار آنے کے بعد مدرسہ تعلیمی بورڈ میں رجسٹرڈ مدارس کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ۔ اقلیتی بہبودمحکمہ کے پورٹل پر ڈاٹا فیڈ نہ کرانے والے مدرسوں کی منظوری پر خطرات کے بادل منڈر ا رہے ہیں ۔ ضلع گونڈہ میں صرف7مدرسوں کا ڈاٹا فیڈ ہو سکا ہے جبکہ 863 مدرسوں کی اطلاع لاک نہیں ہوسکی ۔ اقلیتی محکمہ نے مدرسوں کے نفاذ میں جعلسازی کو روکنے کے لئے محکمہ جاتی پورٹل پر رجسٹریشن کا سسٹم شروع کرایاتھا۔ منظور شدہ مدرسوں کے نفاذ اور دستاویزتصدیق کے بعد ڈاٹا پورٹل پر فیڈ کرنے کی ذمہ داری ضلع اقلیتی محکمہ کے افسر کو سونپی گئی تھی ۔ کئی بار ہدایت کے باوجو د مدرسہ مالکان کے ذریعہ دستاویز فراہم نہ کرانے سے ڈاٹا لاک نہیں ہوسکا ۔ ضلع کی کر نیل گنج ، ترب گنج ، منکا پور ، اور صدر تحصیل حلقہ میں قریب 870 مدرسوں کے نفاذ کا دعویٰ کیاجارہا ہے ۔ ڈپٹی ڈائرکٹر اقلیتی بہبود دیوی پاٹن منڈل امر ناتھ پانڈے نے بتایا کہ ابھی تک گونڈہ میں صرف7 مدرسوں کا ڈاٹا پورٹل پر لاک ہو اہے ۔

شیئر: