Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرمان:طلبہ کے ماہانہ بونس میں 10فیصد اضافہ

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب شاہی فرمان کرکے متعدد اہم فیصلے کئے ہیں۔ شاہی فرمان کے مطابق طلبہ اور طالبات کو دیئے جانے والے ماہانہ بونس میں 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ صحت خدمات اور نجی تعلیم پر شہریوں پر عائد ہونے والا ویلیو ایڈڈ ٹیکس حکومت برداشت کرے گی۔ وہ شہری جو پہلی مرتبہ رہائش کے لئے مکان خرید رہا ہے اس پر 8لاکھ 50ہزار ریال تک عائد ہونے والا ویلیو ایڈڈ ٹیکس حکومت برداشت کرے گی۔ پبلک پنشن ایجنسی سے ماہانہ تنخواہ وصول کرنے والے شہریوں کو مہنگائی الاؤنس کی مد میں 500ریال ماہانہ دیئے جائیں گے۔ یہ رقم تنخواہ پر اضافی ہوگی جو ایک سال تک دی جائے گی۔
 

شیئر: