Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران: احمدی نژاد کی گرفتاری کی اطلاعات

تہران.... ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظرحکام نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو شیراز شہر سے گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر بوشہر میں دیئے گئے بیان کے بعد شورش پھیلانے پر اکسانے کا الزام ہے۔ مرشد اعلیٰ علی خامنہ ای کی موافقت سے احمدی نژاد کی گرفتاری کے بعد سابق صدر کو نظربند کیا جا سکتا ہے۔ایرانی عدلیہ کے سربراہ صادق آملی لاریجانی نے گزشتہ ماہ سابق صدر محمود احمدی نژاد اور ا±ن کے معاونین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملک میں "نیا فتنہ" بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ وہ ہی الزام ہے جو سخت گیر حلقوں نے سبز تحریک کے رہنماﺅں کروبی اور موسوی کے خلاف لگائے تھے۔ ان کے نتیجے میں دونوں شخصیات کو نظربند کر دیا گیا تھا۔اس سے قبل احمدی نڑاد ایک وڈیو ٹیپ میں نمودار ہوئے تھے۔ ٹیپ میں انہوں نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے ایران میں خامنہ ای کے بعد دوسرے با اثر ترین لاریجانی خاندان کا مذاق اڑایا تھا۔ نژاد کا کہنا تھا کہ خدا کی قسم میرے پاس ایسے بیٹے نہیں جو مغرب کےلئے جاسوسی انجام دیں اور نہ میرے پاس بھائی ہیں جو اسمگلنگ میں سرگرم ہوں۔ اس کے علاوہ میں نے کوئی زمین بھی چوری نہیں کی جہاں میں مویشی پالوں۔
 

شیئر: