Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے قریب آئل ٹینکراور بحری جہاز میں تصادم، 32 افراد لاپتہ

بیجنگ۔۔۔چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکر کے چین کے مشرقی ساحل کے قریب ایک بڑے بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد ایرانی جہاز کے عملے کے 32 ارکان لاپتہ ہوگئے۔وزارت کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو دیر گئے ہونے والے تصادم کے بعد تیل بردار جہاز سانچی کے 30 ایرانی اور 2بنگلہ دیشی افراد لاپتا ہیں۔ یہ تصادم سانچی اور ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ جہاز سی ایف کرسٹل کے درمیان ہوا۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ تیل بردار جہاز جل کر مکمل طور تباہ ہو گیا ہے۔ تیل بردار جہاز پاناما میں رجسٹرڈ تھا۔ یہ ایران سے جنوبی کوریا کی طرف رواں تھا کہ ساحل سمندر سے 257 کلومیٹر دور کرسٹل جہاز سے اس کا تصادم ہوا۔کرسٹل جہاز کے عملے کے 21 ارکان کو بچا لیا گیا ہے جو تمام کے تمام چینی شہری ہیں۔ چینی حکام تیل بردار جہاز کے لاپتہ ہونے والے عملے کے ارکان کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:نیویارک : کروڑوں ڈالر مالیت کی ٹرین پہلے دن ہی بیکار

شیئر: