Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑاکا طیارہ تباہ،سعودی ہواباز بحفاظت منتقل

ریاض .... یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلان کیا ہے کہ اتوارکو سہ پہر 3بجکر40منٹ پر حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران سعودی لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث صعدہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے دونوں سعودی ہوابازوں کو بسلامت مملکت منتقل کرلیا گیا۔ ہوابازوںکو یمن سے سعودی عرب لانے والے آپریشن میں مملکت کی بری اور فضائی افواج شریک ہوئیں۔

شیئر: