Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاسکا کے نیشنل پارک میں بھوری ریچھ اور اسکے بچوں کے کھیل تماشے

کٹمائی، الاسکا ....  کٹمائی نیشنل پارک  میں  بھورے رنگ کی ایک مادہ ریچھ اپنے 3بچوں سمیت الائی نیشنل  پارک میں بنی جھیل میں کافی دیر تک کھیل تماشے میں حصہ لیکر بچوں کا دل بہلاتی رہی اور خود بھی خوش ہوتی رہی۔ کافی دیر تک کھیل تماشے دکھانے کے بعد یہ چاروں پانی سے باہر نکلے اور کٹمائی نیشنل پارک کے ریتیلے ساحل پر پہنچ کر خود کو دھوپ سے لطف اندوز کرتے رہے۔ یہ واقعہ  پارک ذرائع کے  مطابق  گزشتہ سال جولائی میں پیش آیا تھا۔ ان سب کو  کیٹ اور ایڈم رائس پر مشتمل جوڑے نے دیکھا اور اسکی وڈیو بناکر محفوظ کرلی اور بعدازاں اسے جاری کردیا۔ وڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ انسان ہو یا جانور، سمندر ہر ایک کو لطف اندوز کرتا ہے اور ہر کوئی اس سے مزے لیتا ہے۔ وڈیو سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ تینوں بچے ماں کے پیچھے چلتے رہے۔جس سے ماں کیلئے ان کے دلوں میں موجود محبت اور ماں کی سخت نگرانی دونوں کا اظہار ہورہا ہے۔ وڈیو اور تصاویر بنانے والے جوڑے کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے سمندری لہریں دوپہر سے ذرا پہلے ہی اتر گئی تھیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم لوگ اتنے قریب جاکر ان ریچھوں کی فیملی کو دیکھ سکے  اور ان سے لطف اندوز ہوکسے۔ کچھ دیر بعد جب مادہ ریچھ ان دونوں میاں بیوی کی جانب آتی نظر آئی تو انہیں خطرے کا احساس ہوا اور انہوں نے ا پنی حفاظت کا بندوبست کیا اور اتنے دور چلے گئے جہاں سے تصویر اتارنا ممکن تھا۔

شیئر: