Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں گرمی کا80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سڈنی۔۔۔ایک طرف جہاں امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور دنیا کے دیگر ممالک شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں وہیں آسٹریلیا میں گرمی کا تقریباً 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔آسٹریلیا خطِ استوا کے شمال میں واقع ہے اس لیے دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس یہاں اپریل سے ستمبر تک سردی اور اکتوبر سے مارچ تک گرمی پڑتی ہے۔اس سال اب تک سب سے زیادہ گرمی آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 47.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا۔1939 کے بعد سڈنی میں ریکارڈ کی جانے والی یہ سب سے زیادہ گرمی ہے۔سڈنی کے مغربی علاقے پینرتھ میں سورج کی تپش سب سے زیادہ رہی جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی۔

شیئر: