Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایچ پی کمپنی کے دو نئے لیپ ٹاپ متعارف‎

ایچ پی کمپنی کی جانب سے کنزیومر الیکٹرانک شو میں دو نئے لیپ ٹاپ ایچ پی اسپیکٹر ایکس 360 پندرہ اور ایچ پی اینوے ایکس 2 ہائبرڈ متعارف کروائے گئے ہیں۔ اسپیکٹر ایکس 360 میں ریڈیون آر ایکس ویگا ایم گرافکس کے ساتھ 8 جنریشن انٹیل کور آئی سیون پروسیسر دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 15.6 انچ چار کے ڈسپلے ، ٹچ اسکرین اور گوریلا گلاس 4 پروٹیکشن دی گئی ہے۔ سیکیورٹی کیلئے لیپ ٹاپ میں آئی آر کیمرہ اور فنگر پرنٹ ریڈر کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈیوائس کی قیمت 1370 ڈالر ہے اور اسے مارچ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایچ پی اینوے ایکس 2 ہائبریڈ میں 12.3 انچ کا ڈسپلن اور گوریلا گلاس 4 پروٹیکشن دی گئی ہے۔ ڈیوائس میں 7 جنریشن انٹیل کور وائے سیریز پروسیسر  ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج شامل کیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف سے 17 گھنٹے سے زائد ہے۔ کنکٹیوٹی کے لیے لیپ ٹاپ میں وائی فائے اور ایل ٹی ای سپورٹ شامل کی گئی ہے۔ ‏لیپ ٹاپ کی قیمت سے متعلق تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
 

شیئر: