Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے بغیر امریکہ ساحل پر پڑی وہیل ، اولسن

نیویارک.... سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی تعاون روکنا غلط اقدام ہے۔ اسلام آباد کی مدد کے بغیر افغانستان میں امریکی فوج ساحل پر پڑی وہیل کی طرح ہوگی۔ انہوں نے نیویارک ٹائمز میں لکھا ہے کہ پاکستان سے سیکیورٹی تعاون روکنا امریکہ کی جانب سے جذباتی اقدام ہے، معاونت روکنا درست نہیں۔ امریکہ کا اسلام آباد پر زور ختم ہو رہا ہے۔ رچرڈ اولسن کے مطابق پاکستان کےساتھ غیر رسمی اعلیٰ سطح رابطے کیے جائیں۔ٹویٹ اور پاکستان کی امداد بند کرنے سے امریکہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ریگن کے دور میں امریکہ ،حقانی نیٹ ورک کو سپورٹ کرچکا ہے۔مسئلے کے حل کےلئے طالبان سے مذاکرات شروع کئے جائیں۔

شیئر: