Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختار انصاری کو پی جی آئی سے ڈسچارج کرکے دوبارہ باندہ جیل بھیجدیاگیا

    لکھنؤ- - - - - - بی ایس پی کے ممبر اسمبلی مختار انصاری کو کل پی جی آئی سے ڈسچارج کرکے باندہ ضلع جیل بھیج دیا گیا۔ سرکاری ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں نے مختار انصاری کو مکمل طور پر صحت یاب قرار دیا ہے نیز ان کی طبی جانچ کے بعد بتایا گیا کہ اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور اب انھیںکوئی قلبی بیماری نہیں، اسکے برخلاف ان کے بیٹے اور بی ایس پی لیڈر عباس انصاری نے الزام لگایا کہ میرے والد کا مکمل علاج کرانے کے بجائے حکومت کے کچھ وزرا کے زور ڈالنے پر ڈاکٹروں نے پی جی آئی سے انھیں ڈسچارج کردیا اس میں وزیراعلیٰ یوگی کی مرضی بھی شامل تھی۔ عباس نے بتایا کہ قلبی عارضہ سے متاثر شخص کی گہرائی کے ساتھ جانچ ہوتی ہے اور کچھ دنوں تک وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہتا ہے جیسا کہ پہلے دن جب وہ میڈیکل یونیورسٹی کے لاری کاردیالوجی میں داخل ہوئے تھے تو ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کرانے کا مشورہ دیا تھا لیکن یوگی حکومت نے اس کی پروا نہیں کی اور انھیں باندہ جیل بھیج دیا۔ جہاں تک سوال ان کی بیوی افشاں کا ہے تو وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں ۔

شیئر: