دنیا کے معمر فٹبالرکازو یوشی میورا کا جاپانی کلب سے نیا معاہدہ
ٹوکیو:دنیا کے معمر ترین فٹبالر کا اعزاز رکھنے والے جاپانی کھلاڑی کازو یوشی میورا نے ایف سی یوکوہاما کے ساتھ نیا معاہدہ کرلیا ہے جس کے نتیجے میں وہ آئندہ ماہ51سال کی عمر میں میچ کھیلتے نظر آئیں گے۔کازو یوشی میورا ٹاپ اسکورر کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں اور اب وہ33ویںفٹبال سیزن کے دوران بھی ایکشن میںہوں گے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1986میں کیا تھا اور اب تک13فٹبال کلبز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں جن میں بعض انٹر نیشنل کلب شامل ہیں۔انہیں 1993میں ایشیا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے اور وہ جاپان کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد فٹبالر بھی ہیں۔کازو یوشی کا ایک بھائی بھی انٹرنیشنل فٹبالر رہا ہے تاہم اس نے38کی عمر میں ریٹائر منٹ کااعلان کردیا تھا۔کازویاشی نے1993ہی میں زیکو اور گیری لنکر جیسے فٹبالرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جاپانی لیگ کے ٹاپ اسکورر کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا تھا جبکہ اسی سال انہیں انتہائی باصلاحیت فٹبالر بھی قرار دیا گیا تھا۔