Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ، جاپان مشترکہ فوجی مشقیں شروع

واشنگٹن ۔۔۔امریکہ اور جاپان نے شمالی کوریا کے ایٹمی اور بیلسٹک میزائل پروگرام سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔تیرہویں سالانہ ’’آئرن فسٹ مشقیں‘‘ امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا میں ہو رہی ہیں جو آئندہ ماہ کی 12 تاریخ تک جاری رہیںگی۔ امریکہ کے500سے زائد سیلرز اور میرینز جاپان کے زمینی دفاعی فورس کے تقریباً ساڑھے 300 اراکین کے ساتھ مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد انہیں فوری حملوں اور کارروائیوں میں مدد فراہم کرنا ہے ۔

شیئر: