Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی فش بالز بنانے کی ترکیب‎

اجزاء:
مچھلی۔500 گرام
تھائی ریڈ کری  پیسٹ ۔ایک چائےکاچمچ
براؤن شوگر۔آدھا چائے کا چمچ
لیموں کے چھلکے(باریک کدو کش کئے ہوئے)۔آدھا چائے کا چمع
فش ساس۔آدھا چائے کا چمچ
ہری پیاز(باریک کٹی ہوئی) ۔ تین عدد
مونگ پھلی کا تیل ۔ایک کھانے کا چمچ
سویٹ چلی ساس ۔ حسب ضرورت
سبز دھنیے کی پتیاں ۔ 18 عدد
ترکیب:اوون کو 180 سینٹی گریڈ پر  ہیٹ کریں اور دوسری طرف فوڈ پراسیسرمیں مچھلی ،کری پیسٹ،چینی،لیموں کے چھلکے اور فش ساس ڈال کر قدرے موٹا پیس لیں ۔ یہ آمیزہ ایک پیالے میں نکالیں ،اور ہری پیاز بھی اس میں مکس کریں ۔اب ایک کھانے کا چمچ بھر کے آمیزہ لیں اور اس سے بال بنائیں۔اس آمیزے کے کل 18 بالز بنیں گے۔”نان اسٹک” فرائی پین میں مونگ پھلی کا تیل درمیانی آنچ پر گرم کریں اور تمام “فش بالز” اس میں تقریباًپانچ منٹ تک  یا گولڈن براؤن ہونے تک گرم کریں ۔ بیکنگ ٹرے میں ہلکا سا تیل لگا کر فش بالز رکھیں ۔اور 10 سے 12 منٹ تک اوون میں بیک کریں ۔جب “فش بالز” اچھی طرح پک جائیں تو اوون سے نکال کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں ۔سبز دھنیے کی ہری پتی پر تھوڑی سی سویٹ چلی ساس لگا کر فش بالز کے اوپر رکھیں اور اسی ساس کے ساتھ سرو کریں ۔
 

شیئر: