Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسیم رضوی کے خط کے حوالے سے ڈاکٹر ظفرالاسلام کا وزیر اعظم کو مکتوب

نئی دہلی۔۔۔۔۔شیعہ وقف بورڈ یوپی کے چیئرمین وسیم رضوی کے وزیر اعظم نریندرمودی کو لکھے گئے خط کا نوٹس لیتے ہوئے صدر دہلی اقلیتی کمیشن ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر کہا ہے کہ مدارس پروسیم رضوی کے  دہشتگردی کے الزامات بے بنیادہیں اور آج تک اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں ہوا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے نام اپنے خط میں مزید تحریر کیا کہ مدارس مسلمانوں کی دینی ضروریات کا حصہ ہیں لیکن ان میں ایسی تبدیلی آنی چاہئے کہ وہ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہوسکیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ سنٹرل مدرسہ بورڈ کا احیاء ہونا چاہئے ۔ مدارس کا الحاق پوری طرح رضاکارانہ ہونا چاہئے۔ مدارس کو اپنے نصاب میں عصری علوم کو جگہ دینی چاہئے۔ ایسا ہونے کے بعد مدارس کی ڈگریاں حکومت کو تسلیم کرنی چاہئےتاکہ وہاں سے فارغ طلبہ بھی مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع مل سکے۔

شیئر: