Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

250ڈالر میں عجیب وغریب تصویر

 لندن ....  تصویر کھنچوانا اور پھر انہیں یادگار بنانے کیلئے کوئی خاص عنصر ڈالنا بہت پرانی روایت ہے تاہم یہا ں یہ روایت اب قائم ہوئی ہے وہ نہایت نرالی ہے کیونکہ یہاں رہنے والی فیملی نے اپنے بچوں کی ضد پر مئی 2017ء میں ایک ماہر فوٹو گرافر سے اپنی تصویر اتروائی تھی اور جب فوٹو گرافر نے انہیں بتایا کہ وہ ایسی تصویر اتارے گا کہ فوٹو میں شامل اسے لوگ بھی پہچان نہیں سکیں گے۔ اب چھ ماہ بعد فوٹو گرافر نے ان کی تصاویر دیدی ہیں۔ جسکے لئے اس نے ان سے ڈھائی سو ڈالر وصول کئے ہیں۔ یہ تصویر دیکھنے میں اتنی عجیب و غریب ہے کہ دیکھتے ہی ہنسی چھوٹ پڑتی ہے کیونکہ تصویر میں موجود میں بیوی اور دو بچے سب ہی لیگو کی طرح نظر آرہے ہیں یعنی بالکل جامد اور ساکت و بے حس و حرکت۔ پام اور ڈیو ڈیرینگ  نامی جوڑے کا کہناہے کہ ایک خاتون فوٹو گرافر نے ان سے رجوع کیا اور خاص رقم کا مطالبہ کیا تھا جو زیادہ لگ رہی تھی مگر پھر بھی اس مہم کیلئے تیار ہوگئے اب تصویر انکے سامنے ہے۔ تصویر اتنی مضحکہ خیز ہے کہ اسے ویب سائٹ پر جار ی کرنے کے بعد اب تک 3لاکھ 6ہزار افراد نے دیکھا اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔ اب خاتون فوٹو گرافر بھی کہہ رہی ہیں کہ یہ فیملی اس تصویر کو خود سے دور رکھے ورنہ وہ مذاق بن جائیں گے۔

شیئر: