Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں دھند کے باعث39ٹرینوں میں تاخیر، 13منسوخ

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی اور اسکے مضافات میں مسلسل ٹھنڈ کی لہر اور کہرا چھائے ہونے کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہورہی ہے۔ تقریباً 39ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ 13ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔گھنے کہرے کی وجہ سے 4ٹرینوں کے وقت تبدیل کردیئے گئے۔دہلی میں درجہ حرارت 25ڈگری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ہفتہ تھوڑا گرم ہے تاہم صبح کے وقت ٹھنڈک مسلسل جاری رہے گی۔ شمالی ہند کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت 5.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 20جنوری تک کم از کم درجہ حرارت 6ڈگری تک پہنچ جائیگا۔

شیئر: