Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی فورسز کا تیل اسمگلروں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

ٹوکیو۔۔۔جاپانی بحری سیلف ڈیفنس فورس(ایم ایس ڈی ایف) نے جزیرہ نما کوریا کے قریبی پانیوں میں تیل کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا ہے۔ایم ایس ڈی ایف ایسے شمالی کوریائی بحری جہازوں کی تلاش میں ہیں جو کھلے سمندروں میں غیرملکی بحری جہازوں سے صاف شدہ تیل حاصل کر کے پابندیوں سے بچنے کا راستہ نکال رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کو صاف شدہ تیل کی مصنوعات کے برآمدی کوٹے کو انتہائی کم کر دیا ہے۔

شیئر: