Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاربون ٹائٹینیم فریمز ایس 7 اسمارٹ فون لانچ‎

کاربون موبائل کمپنی نے نیا اسمارٹ فون ٹائٹینیم فریمز ایس 7 متعارف کروا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کاڈ کور پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 13 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے فون میں فور جی ، وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، مائیکرو یو ایس بی ، ہیڈ فون جیک اور او ٹی جی سپورٹ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اسکا اسٹینڈ بائی ٹائم 120 گھنٹے ہے۔ فنگر پرنٹ سینسر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔فون کی قیمت 6999 ہندوستانی روپے ہے۔
 
یہ بھی پڑھیں:ایل جی کمپنی کا بجٹ اسمارٹ فون متعارف

شیئر: