Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے پر مکین آپے سے باہر

ریڈنگ،برطانیہ.... کبھی کبھار پارکنگ کا مسئلہ اچھے تعلقات کو خراب کردیتا ہے اور ایسا ہی کچھ یہاں اس وقت دیکھنے میں آیا جب ریڈنگ میں اپنے دوست سے ملنے کیلئے آنے والے 2افراد دوست کے گھر کے قریب پہنچے۔ وہاں پارکنگ کی مناسب جگہ نہ ہونے پر برابر والے کے مکان کے سامنے گاڑی کھڑی کردی ۔ جب اس گھر میں رہنے والے افراد کو خبر ہوئی کہ کوئی ان کے دروازے کے سامنے گاڑی کھڑی کر گیا ہے تو چیختے چلاتے ہوئے گھر سے باہر آئے اور گاڑی کھڑی کرنے والے کو نہ صرف برا بھلا کہا بلکہ گھونسے مارنے اور نقصان پہنچانے کی بھی دھمکی دی تاہم آکسفورڈ کے رہنے والے ان دونوں افراد نے جب پولیس سے رجوع کیا تو انہیں بتایا گیا کہ کسی کے گھر کے سامنے بلا اجازت گاڑی کھڑی کرنا غلط بات ضرور ہے لیکن جس جگہ ان دو دوستوں نے اپنی گاڑی کھڑی کی تھی وہ کسی طرح بھی انکے لئے غیر قانونی نہیں تھی کیونکہ گھر کے جو لوگ ہنگامہ آرائی کرنا چاہتے تھے انہیں بھی وہاں گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

شیئر: