Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شنگھائی میں 100 میٹر اونچے اسموگ ٹاور مکمل

شنگھائی.... چین نے بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے تجرباتی طور پر ہوا صاف کرنے والا ٹاور’’ اسموگ ٹاور‘‘ تعمیر کیا ہے۔سائنسدانوں نے دعویٰ کیا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹاور ہے جس کی اونچائی 100 میٹر سے زیادہ ہے جو صوبے شانڑے کے شہر ژیان میں تعمیر کیا گیا ہے۔ٹاور کی تعمیر 2015ء میں شروع ہوئی تھی اور اس کا مقصد آلودہ ماحول کو کم لاگت میں صاف کرنے کا طریقہ تلاش کرنا تھا۔ ٹاور میں نصب جالی آلودہ ہوا کو اپنے اندر کھینچنے کے بعد شمسی توانائی سے اسے گرم کرتی ہے اور پھر یہ گرم ہوا ایک فلٹر سے گزرتے ہوئے آلودگی ختم کرتی ہے۔اس کے بعد یہ صاف ہوا فضا میں خارج کر دی جاتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس ٹاورکے کامیاب نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ ٹاور روزانہ ایک کروڑ کیوبک میٹر صاف ہوا خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور گزشتہ کئی ماہ سے ٹاور کے اطراف کی آب و ہوا کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ یہ ٹاور 30 مربع کلومیٹر کے رقبہ کی ہوا صاف کر سکتا ہے جو ایک چھوٹے شہر کی فضا  کو صاف کرنے کیلئے کافی ہے۔

شیئر: