Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیفین اعصابی نظام کوتقویت فراہم کرتی ہے ‎

دن بھر کام کرنے والے افراد کی ایک کثیر تعداد خود کو فعال رکھنے اور ذہنی استعداد بڑھانے کے لیے کافی کا سہارا لیتی ہے  . امریکہ میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق تقریبا 80 فیصد بالغ افراد روزانہ کیفین کا استعمال کرتے ہیں . کیفین دماغ  کو جگائے رکھنے کے علاوہ بھی اعصابی نظام کو مختلف طرح سے فعال رکھتی ہے . یہ فوری توانائی فراہم کرکے کام کرنے کی صلاحیت  کو بڑھا دیتی ہے .  کیفین  دماغ تک پہنچ کر اسے الر ٹ کردیتی ہے اس کی وجہ سے انسان خود کو چاک و چوبند محسوس کرتا ہے. یہ تھکن کے احساس کو کم کر دیتی ہے . 
 مطالعے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ روزانہ کافی پینے سے الزائمر اور ڈیمنشیا جیسے امراض کا خطرہ  45 فیصد تک کم ہوجاتا ہے  . مایو کلینک کے مطابق اک صحت مند بالغ انسان کے لئے دن میں 400 ملی گرام کیفین لینا صحت کے لیے اچھا ثابت ہوتا ہے  لیکن اگر یہ مقدار بڑھا دی جائے تو کیفین کی زیادتی کے سائڈ افیکٹس بھی  ہوسکتے ہیں  . مثال کے طور پر بہت زیادہ کیفین سر درد کا باعث بنتی ہے اس کے علاوہ قے ،  کنفیوژن اور  ہیلوسینیشن جیسے مسائل  بھی  کیفین کے زیادہ استعمال کے نتائج کے طور پر  ہو سکتے ہیں . 

شیئر: