Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹا گرام اسٹوریز کا اسکرین شاٹ لینے پر صارف کو آگاہ کیا جائے گا‎

انسٹا گرام سماجی رابطے کی ایک مقبول ویب سائٹ ہے جس کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا سکتی ہیں تاہم اب انسٹاگرام کے ذریعے ٹیکسٹ پیغامات بھی بھیجے اور موصول کیے جا سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی ٹائپ نامی فیچر پر کام کررہی ہے۔ فیچر میں صارفین کو اپنی مرضی سے فونٹ منتخب کرنے کی آزادی دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام صارفین کی سکیورٹی کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے جس میں صارف کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی کسی بھی اسٹوری کا سکرین شاٹ لیے جانے پر صارف کو مطلع کیا جائے گا ۔ فیچر کے ذریعے پہلے اسکرین شاٹ لینے والے کو خبردار کیا جائے گا اور باز نہ آنے کی صورت میں اسٹوری شیئر کرنے والے صارف تک اس کی اطلاع پہنچائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام بھی فیس بک کی طرح ایکٹیوٹی اسٹیٹس ظاہر کرے گا

شیئر: