Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت ویمن کرکٹ ٹیم دورہ تھائی لینڈکے لیے روانہ

 آمنہ شریف کی قیادت میں ٹیم بنکاک میں 2ملکی سیریز میں حصہ لے گی
 * * * محمد عرفان شفیق۔ کویت* * *
 کویت ویمن کرکٹ ٹیم کپتان آمنہ شریف کی قیادت میں بنکاک روانہ ہو گئی جہاں بنکاک میں انٹرنیشنل ویمن ٹورنامنٹ میں 26 جنوری تک شرکت کرے گی۔ روانگی سے قبل دوحہ کرکٹ گراؤنڈ میںٹیم کی جرسی کی تقریب رونمائی ہوئی۔ تقریب میں ساجد اشرف، سینیئر ما رکیٹنگ ایگزیکٹو عمر صلاح الدین، ہرشتھ وورا، رشی جیان، رابرٹ ڈی سوزا، ڈائیریکٹر ویمن کرکٹ وٹیم منیجرمحبوب خان، ٹیم کوچ طارق شاہ، نوین جیان ، غیور احمداور طاہر خان نے شرکت کی۔
    ڈائیریکٹر ویمن کرکٹ محبوب خان نے ساجد اشرف اور کپتان آمنہ شریف کے ہمراہ ویمن جرسی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر ساجد اشرف نے کہا کہ 2018 ء خواتین کی کرکٹ میں ایک گیم چینجر ثابت ہو گا اور خواتین کو بھی لوکل ٹورنامنٹس میں برابری کی نمائندگی دی جائیگی۔ ڈائیریکٹر ویمن کرکٹ محبوب خان نے اس موقع پر ٹیم کی تیاریوں کی حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ دورہ تھائی لینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا جائیگا۔
    کویت ویمن ٹیم میں آمنہ شریف (کپتان)، پریادہ مرلی (نائب کپتان)، خدیجہ خلیل (وکٹ کیپر)، سبرین زکی، مریم حیدر، ماریہ جسوی، مریم اشرف، ورشنی سریش، مدیحہ زبیری، ایمن ندیم، آمنہ، مفیدہ، جولسی رائے اور ماہ نور بھٹی شامل ہیں جبکہ محبوب خان ٹیم منیجر اور طارق رسول شاہ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
    اس سے قبل کویت U-16 ٹیم متحدہ عرب امارات میں ٹورنامنٹ کھیل کر واپس پہنچ چکی ہے۔ گروپ مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کے بعد فائنل میں عرب امارات نے کویت کی ٹیم کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی۔

شیئر: