Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی شعبے میں سعودی ملازمین کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز، بے روزگاری مزید کم

دوسری سہ ماہی میں بے روزگاری کا تناسب 6.5 ریکارڈ کیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بے روزگاری کی مجموعی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں بے روزگاری کا تناسب 6.5 ریکارڈ کیا گیا جو سال 2025 کی اسی مدت کے دوران 6.8 فیصد تھا۔
 سعودی وژن 2030 کے تحت بے روزگاری کی شرح کو 7 فیصد تک لانے کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے حاصل  کیا جا چکا ہے۔ سال 2025 کے اختتام پر سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح 7.2 فیصد رہی۔ اب اس دہائی کے اختتام تک بے روز گاری کی شرح 5 فیصد تک لانے کا ارادہ ہے۔
 سعودائزیشن، روزگار کے مواقع میں اضافے اور انسانی صلاحیتوں کی ترقی کے پروگرام سمیت معاشی اصلاحات نے بے روزگاری میں کمی میں اہم کردار ادا کیا۔ سال 2025 کے اختتام تک نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
سماجی اصلاحات کے نتیجے میں سعودی خواتین کے لیے بھی روزگار کے مواقع میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بے روزگاری کی شرح 10.3 فیصد کی کم ترین سطح پر آگئی۔

 

شیئر: