اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے مطابق دبئی سے تل ابیب جانے والی ’فلائی دبئی‘ کی پرواز کے دوران ایک پائلٹ نے اپنے ہی ساتھی کو چاقو مار کر زخمی کر دیا اور اسرائیلی مسافروں سے بھرے جہاز کو گرانے کی کوشش کی جسے مسافروں اور عملے نے وقت پر ناکام بنا دیا۔
وزیراعظم نیتن یاہو کے مطابق مسافروں اور عملے کی بروقت کارروائی نے ایک ’بڑے حادثے‘ کو ٹال دیا۔
انہوں نے بتایا کہ پرواز میں موجود عملے کے ایک اور رکن نے فوری طور پر کاک پٹ میں داخل ہو کر جہاز کا کنٹرول سنبھالا اور اسے تباہ ہونے سے بچایا۔
مزید پڑھیں
ایئرلائن ’فلائی دبئی‘ کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی سے بن گوریان ایئرپورٹ جانے والے جہاز میں پائلٹوں کے درمیان لڑائی کے بعد اسے سعودی عرب کے شہر تبوک کے پرنس سلطان بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ایئرلائن کے مطابق ’جہاز پر موجود آف ڈیوٹی عملے نے پرواز کا کنٹرول سنبھالا اور تبوک ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کروائی۔ تمام مسافر اور عملہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔‘
اگرچہ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اس حملے کی بنیادی وجوہات اور محرکات کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا اور باضابطہ تحقیقات جاری ہیں، تاہم اسرائیلی وزیراعظم اور وزیرِ دفاع نے اسے دہشت گردی کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ ’ایک جہادی دہشت گردانہ حملہ تھا جسے اسرائیلی مسافروں کی بہادری نے ناکام بنایا۔‘
فلائٹ ڈیٹا مانیٹرنگ کی ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24‘ کے مطابق فلائٹ FZ1073 نے دبئی سے پرواز کے اڑھائی گھنٹے بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب اچانک ہزاروں میٹر کی بلندی سے نیچے آنا شروع کیا۔ جہاز نے پہلے ہنگامی صورتحال (7700) اور چند منٹ بعد جہاز ہائی جیک ہونے (7500) کا سگنل بھیجا۔
— Cluster2 | تجمع مطارات الثاني (@airportsC2) September 30, 2026
اطلاعات کے مطابق خطرے کا سگنل ملتے ہی اسرائیل میں اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس بلایا گیا اور دو اسرائیلی جنگی طیاروں نے جہاز کا تعاقب شروع کیا، تاہم بعد میں اطلاع ملی کہ جہاز کو سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
کاک پٹ میں خوف و ہراس کا منظر
اسرائیلی میڈیا اور جائے وقوعہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کاک پٹ میں بڑی مقدار میں خون دیکھا گیا۔
Photos are circulating reportedly of a passenger who, along with other passengers, managed to subdue one of the pilots on board Flydubai flight FZ1073.
An Israeli official said there was suspicion that one pilot may have tried to crash the aircraft before the other pilot, with… pic.twitter.com/hS08XIM8Lf
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) September 30, 2026












