Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کمپنی اور ملالہ یوسف زئی کا معاہدہ‎

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ملالہ یوسف زئی کی تنظیم ملالہ فنڈ کے ساتھ مل کر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان ایپل کے سربراہ ٹم کک کی جانب سے سامنے آیا۔ ٹم کک اور ملالہ یوسفزئی نے لبنان میں لبنانی اور شامی طالب علموں سے ملاقات کی اور اس موقعے پر ایپل کمپنی نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ کام کرنے کا معاہدہ کیا۔ ملالہ یوسف زئی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انھیں خوشی ہے کہ ایپل لڑکیوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنے کی اہمیت کو جانتا ہے اور ملالہ فنڈ کے ذریعے دنیا بھر کی لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کا گل مکئی نیٹ ورک اس وقت پاکستان ، افغانستان ، لبنان ، ترکی اور نائجیریا میں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے کوشاں ہے۔
 

شیئر: