Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارالسلام ریاض کے دیرینہ رکن محمد ظفر سرور کا انتقال

ریاض (ذکاءاللہ محسن) ریاض میں بدھ کی سہ پہر مقامی اسپتال میں دارالسلام ریاض کے دیرینہ رکن محمد عارف سرور کے چھوٹے بھائی محمد ظفر سرور قضائے الہیٰ سے وفات پاگئے ہیں۔ وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ 20سال تک دارالسلام سے منسلک رہے۔ لواحقین میں بیوہ، 2بیٹیاں اور ایک چھوٹا بیٹا ہے۔ ظفر سرور پاکستان کے محکمہ واپڈا میں بھی اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ انکی نمازجنازہ جمعرات بعد نمازعصر راجحی مسجد ایگزٹ 16پر ادا کی جائیگی۔ اس موقع پر دارالسلام کے مدیر اعلیٰ عبدالمالک مجاہد اور تمام ارکان نے ظفر سرور کے انتقال پر عارف سرور سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے او ردعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفروس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔

شیئر: