Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوہے کے برتنوں کی حفاظت ‎

کسی زمانے میں گھروں میں لوہے کے برتن  مثلا بالٹیاں ، ٹب اور تسلے وغیرہ عام ہوا کرتے تھے   . یہ اشیاء ہر گھر  میں پائی جاتی تھیں اور بہت لمبے عرصے تک ساتھ نبھاتی تھیں  لیکن اب اندسٹری کی ترقی کے نتیجے میں لوہے کے برتنوں کی جگہ پلاسٹک کے برتنوں نے لے لی ہے  اور لوہے کے برتن کم و بیش ہی دکھائی دیتے ہیں  . البتہ  اب بھی لوہے کی چند چیزیں جیسا کہ قیمہ نکالنے والی مشین ،  کڑاہی ، فرائنگ پین اور  بیکنگ ٹرے وغیرہ  اکثر گھروں میں نظر آتے ہیں اور اگر ان اشیاء کو دھو کو مناسب طور پر خشک نہ کیا جائے تو ان میں زنگ لگنے کا اندیشہ ہوتا ہے .  لوہے کے برتنوں کو زنگ سے بچانے کے لیے  انہیں دھونے کے بعد ان پر سرسوں کا تیل ملنا ضروری ہے  .  سرسوں کا تیل لوہے کے برتنوں  کو زنگ لگنے سے محفوظ رکھتا ہے . 
 

شیئر: