Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولمبیا کے ساحلی علاقے پر’’ ایسکوبار ڈرگ سب میرین‘‘ دریافت

پورٹوریکو..... یہاں غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے جو کسی زمانے میں سی آئی سے بھی وابستہ تھی مشہور زمانہ ڈرگ اسمگلر پیبلو اسکوبار  کی اس روایتی  دولت کی تلاش  میں غوطے لگاتے ہوئے آخر کار اس جگہ پہنچ گئی جہاں پیبلو کے زیر استعمال ایک چھوٹی سی آبدوز موجود تھی۔کہا جاتا ہے کہ سی آئی اے اوراس کے سابق اور برسر کار اہلکار ایک عرصے سے  اس دولت کی تلاش میں تھے جو روایتی طور پر 50ارب پونڈ کی تھی اور منشیات کی اسمگلنگ کے دوران پکڑے جانے کے ڈر سے اسے جان بوجھ کر کولمبیا سے پورٹو ریکو کے راستے میں غرق کردیا گیا تھا۔ اب جبکہ اس آبدوز کا سراغ مل گیا ہے اسے جلد ہی پانی سے نکال کر خشکی پر لایا جائیگا جہاں ماہرین اسکی جانچ پڑتال کرینگے۔ اگر یہ واقعی وہی آبدوز ثابت ہوئی تو اس کی مدد سے  50ارب پونڈکی اس دولت کا سراغ لگانے میں مدد ملے گی جس کی اصل جگہ کا اب تک کسی کو پتہ نہیں۔ اس دولت کی تلاش میں یونیورسٹی آف کیمبرج اور دوسرے علمی اور فنی اداروں کے ماہرین بھی دلچسپی لیتے رہے ہیں۔

شیئر: