Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن کا ماحول خواتین کے مزاج پر اثرانداز ہوتا ہے‎

کچن گھر کا وہ حصہ ہے جہاں خواتین کا زیادہ تر وقت گزرتا ہے . کچن کا ماحول خواتین کے مزاج پر اثرانداز ہوتا ہے لہٰذا اس کی طرز  ترتیب اور آرائش ایسی ہو جو ذہن کو تازگی اور سکون کا احساس دلائے .  یکسانیت انسان کو تھکا دیتی ہے لہٰذا کچن کی سجاوٹ اور ترتیب میں مختلف طریقوں سے انفرادیت لا کر یکسانیت کے تاثر کو ختم کیا جاسکتا ہے . کچن  میں مختلف رنگوں اور ذیزائنز  کی خوبصورت ٹائلز کچن کو خوبصورتی  اور دلکشی فراہم کرتی ہیں اور کچن  میں کام کرنے میں دلچسپی پیدا کرتی ہیں . ٹائلز  کا انتخاب ہمیشہ کاؤنٹر کے رنگ  اور ڈیزائن  کی مناسبت سے ہونا چاہیے  تاکہ  کچن کشادہ اوروسیع محسوس ہو .
 سنگ مرمر  ، گرینائٹ ،  چیپس اور سیمنٹ سے دیواروں کی آرائش قدیم  طرز تعمیر کی عکاسی کرتے ہیں اور اس ضمن میں ہلکا سبز  ، آف وائٹ ،  سنہری ،  ہلکا براؤن اور آسمانی رنگوں کا انتخاب بہتر رہتا ہے  . اگر آپ اپنے کچن کو جدید تاثر دینا جاتی ہیں تو شوخ رنگ اور ہاتھ سے پینٹ کی گئی ٹائلوں کا انتخاب بہترین ہے . آجکل کچن کی آرائش میں مختلف دھاتوں کا استعمال بھی فروغ پا رہا ہے . کاپر  اور اسٹین لیس اسٹیل کا کاؤنٹر پر استعمال نہ صرف اسے خوش نما بنا دیتا ہے بلکہ اسکی  صفائی بھی  آسان ہے . 
آپ اپنے کچن کو کس طرح منفرد اور خوشنما بنا تی ہیں یہ آپ کے ہاتھ میں ہے .  کچن کی خوبصورتی اور صفائی دوران کام ذہن کو تازگی اور اعصاب کو سکون فراہم کرتی ہے جبکہ بدنما ، بھدا  اور بغیر کسی ترتیب اور نظم و ضبط کے کچن مزاج پر برا اثر ڈالتا ہے اور کام میں دشواری اور تھکن کا احساس دلاتا ہے . 
یہ بھی پرھیں:کچن کی صفائی

شیئر: