Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی حجاج کیلئے انفلوائنزا ویکسین

ریاض .... وزارت صحت نے متعدی امراض پر قابوپانے کی غرض سے داخلی حجاج پر بھی موسمی انفلوائنزا ویکسین کی پابندی عائد کردی۔ وزارت نے اس حوالے سے ایک آگہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ جس کا عنوان ہے ”ویکسین کے بغیر حج نہیں“ اسکے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ موسمی انفلوائنزا ،گردن توڑ بخار اور پولیو کے بچاوکیلئے حفاظتی ٹیکے لینے کا اہتمام کریں۔ معاون سیکریٹری ڈاکر عبداللہ العسیری نے الاقتصادیہ کو بتایا کہ آگہی مہم کی تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

شیئر: