Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4ہزار الیکٹر ک بسیں دہلی کی سڑکوں پر اتارنے کی تیاریاں

نئی دہلی۔۔۔۔فضائی آلودگی سے بے حال دہلی حکومت 4000الیکٹرک بسیں لانے کی تیاری کررہی ہے۔ پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 100سے 140بسوں کو لانے کی تیاری ہے۔ ان بسوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں چلایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق دہلی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کی صدارت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ الیکٹرک بسوں کی نگرانی و منٹی نینس کیلئے الیکٹرک کنسلٹنٹ کی تقرری کی جائے۔واضح ہو کہ بی وائی ڈی کمپنی نے حیدرآباد میں گولڈ اسٹون گروپ کو چند بسیں فراہم کی ہیں۔ ان میں سے 2الیکٹرک بسیں منالی روہتانگ ہائی وے پر چلائی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں ممبئی میونسپل کارپوریشن کو 6الیکٹرک بسیں سپلائی کرچکی ہے۔

شیئر: